جلو پنڈ کے علاقے میں جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والی 3فیکٹریاں سیل، 3ہزار لیٹر ڈرنکس تلف

جلو پنڈ کے علاقے میں جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والی 3فیکٹریاں سیل، 3ہزار لیٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر) عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کارروائی کرتے ہوئے جلو پنڈ کے علاقے میں جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والی 3فیکٹریاں سیل کر کے 35ہزار لیٹر جعلی کولڈ ڈرنکس موقع پر تلف کروا دیں۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا کر تمام مشینری ضبط کر لی گئی۔ فیکٹریوں میں ناقص اجزاء سے جعلی بوتلیں بنا کر مارکیٹ میں فروخت کی جارہی تھیں۔ الفضل ریسٹورنٹ فیروز پور روڈ کوکچن میں گندگی، حشرات کی موجودگی پر سیل کر دیا گیا۔ لاثانی ریسٹورنٹ لکشمی چوک کوکچن میں چوہوں، گلی سڑی سبزیوں کی موجودگی پرسیل کر دیا گیا ۔ جھولے لال جوس کارنر مسلم ٹاؤن، ایچ اینڈ اے پولٹری ہربنس پورہ کوبھی سیل کر دیا گیا۔ٹیمپل روڈ پربابا جلال دین مٹر چنے والے، مئیر پورہ روڈ پر ایف کے سینکس ، ملتان روڈ پر ریاض آئس فیکٹری ، بادامی باغ میں نیو پولکا جوس اور املی فیکٹری کو جرمانہ،ایچ کے بی ایکسپریس راجہ مارکیٹ کو جرمانے کئے گئے۔ چوہدری ریسٹورنٹ شاہ کام چوک ، توحید بیکری گرین ٹاؤن ، کوک اینڈ بل ایم ایم عالم روڈ کو جرمانے کئے گئے۔
فیکٹریاں سیل

مزید :

صفحہ آخر -