ہائیکورٹ بار: 2ملازمین عمرہ پر بھجوانے، ایس ایس او سی کی ادائیگی کا نوٹیفیکیشن جاری
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ بار نے ہر سال دو ملازمین کو عمرہ پر بھجوانے اور تمام بار ملازمین کی سوشل سکیورٹی اور اولڈ ایج کنٹری بیوشن کی ادائیگی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر ذوالفقارچودھری کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں بار کے ملازمین کی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں پر غوروخوض کیا گیا۔بار کے عہدیداروں نے ہر سال دو ملازمین کو عمرہ پر بھجوانے اور تمام بار ملازمین کی سوشل سکیورٹی اور اولڈ ایج کنٹری بیوشن کی ادائیگی پر اتفاق رائے کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر چوہدری ذوالفقار کا کہنا تھا کہ بار کے تمام ملازمین بار کا اثاثہ ہیں ان کی فلاح و بہبود ہماری ذمہ داری ہے۔