پنجاب یونیورسٹی اور پم دی نیدرلینڈز سینئر ایکسپرٹس کے ساتھ معاہدہ طے

پنجاب یونیورسٹی اور پم دی نیدرلینڈز سینئر ایکسپرٹس کے ساتھ معاہدہ طے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی میں تحقیق اور تحقیقاتی منصوبوں کے معیار کو مزید بہتربنانے کے لئے معروف بین الاقوامی ادارے پم دی نیدرلینڈز سینئر ایکسپرٹس کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے پر دستخطوں کی تقریب وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر، ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن پروفیسر ڈاکٹر طاہر جمیل، پم کے کنٹری کوآرڈینیٹر برائے افغانستان و پاکستان فرانس فریڈمین اور سینئر فیکلٹی ممبران اس موقع پر موجود تھے۔ معاہدے کے تحت پم دی نیدرلینڈز سینئر ایکسپرٹ پنجاب یونیورسٹی کے مختلف تحقیقاتی پراجیکٹس اور دیگر اہم شعبوں میں دنیا بھر میں اپنے ماہرین کی ماہرانہ رائے فراہم کرے گا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی اور پم کسی بھی مشترکہ پراجیکٹ پر ابتدائی طور پر فیکٹ فائنڈنگ مشن پر کام کریں گے۔
جس کی کامیابی کے بعد دونوں ادارے دنیا کے بہترین ماہرین کی سفارشات کی روشنی میں مشترکہ طور پر ایک پراجیکٹ کا منصوبہ تیار کریں گے جس سے پنجاب یونیورسٹی میں تحقیقی معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔