ماہِ رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے ، عامر چشتی
لاہور (پ ر) خدمت آدم ٹرسٹ کے چیئرمین عامر چشتی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے بابرکت مہینے کی آمد آمد ہے ۔ اسلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کے لئے روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں فی الفور کمی کی جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزی، بلیک مارکیٹنگ کو ختم کرنے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال اور بااختیار بنایاجائے۔
اور اس مہینے لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ خدمت آدم ٹرسٹ حکومت کے فلاحی منصوبوں میں شانہ بشانہ ساتھ ہے۔ عامر چشتی نے کہا کہ تمام مساجد اور عبادت گاہوں میں بلٹ پروف اور سکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔
اور اس ضمن میں کوئی غفلت اور کوتاہی نہ کی جائے۔