رائیونڈ میں غیر قانونی طور پر ایل پی جی کی ری فلنگ جاری، انتظامیہ خاموش

رائیونڈ میں غیر قانونی طور پر ایل پی جی کی ری فلنگ جاری، انتظامیہ خاموش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) رائیونڈ شہر میں غیر قانونی طور پر ایل پی جی کی ری فلنگ سرعام جاری، انتظامیہ خاموش ،کسی بھی وقت بڑا سانح ہونے کا خدشہ ،تفصیلات کے مطابق رائیونڈ شہر اور گردونواح میں مختلف مقامات پر گیس کی ری فلنگ کا دھندہ زور وں پر ہے ہر ٹیوٹا وین تیل کی بجائے ایل پی جی پر چلائی جا رہی ہیں گاڑیوں میں گیس کی ری فلنگ کا غیر قانونی دھندہ تھانہ سٹی رائیونڈ کے قریب ہی روڈ پرسرعام جارہی ہے رائیونڈقصور روڑ ،کوٹرادھاکشن روڈ ،لاہور روڈ اورسندر روڈ اڈوں پر جگہ جگہ گاڑیوں میں غیر قانونی طورمیں گیس بھری جاتی ہے جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ اقبال ٹاؤن اور سی اؤ یونٹ کا عملہ منتھلی لیکر خاموش نظر آتا ہے اشہریوں نے اعلی حکام سے اس خطرناک دھندے کو بند کرنے کی مطالبہ کیا ہے ۔