جمہوری دور میں طلباء کو بھی جمہوری حق ملنا چاہیے ، اکرم رضوی

جمہوری دور میں طلباء کو بھی جمہوری حق ملنا چاہیے ، اکرم رضوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)انجمن طلباء اسلام صوبہ پنجاب کے سیکریڑی اطلاعات محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ جمہوری دور میں طلباء کو بھی جمہوری حق ملنا چاہیئے۔ طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ کرنا ہو گا۔


نصاب تعلیم کو نظریاتی بنیادوں پر تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ تعلیم ہر شخض کا بنیادی حق ہے اور قوموں کی ترقی اور کامیابی کا دارومدار بھی تعلیم پر ہوتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹوڈنٹ سیکریڑیٹ ایوان خیر میں مختلف طلباء وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اکرم رضوی نے کہا یکساں نصاب تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان نسل مسائل کا شکار ہے ۔تعلیمی بجٹ میں اضافہ ناگریز ہے ۔حکومت شعبہ تعلیم کو پہلی ترجیح قرار دے ۔13تعلیمی اداروں 261کالعدم جماعتوں کے عہدیداروں کی موجودگی تشویش ناک ہے ۔حکومت پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں ٹارگیڈ آپریشن کرے اور کا لعدم جماعتوں کا نیٹ ورک توڑ ے جو نوجوان نسل کو دہشت گردی ،اتنہا پسندی اور تشدد کی طرف راغب کر رہی ہیں ۔۔۔