میٹرک امتحان 2016ء میں منتخب ہونے والی طالبات میں لیپ ٹاپ کل تقسیم کئے جائیں گے

میٹرک امتحان 2016ء میں منتخب ہونے والی طالبات میں لیپ ٹاپ کل تقسیم کئے جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)چیف منسٹر یوتھ پروگرام کے سلسلہ میں مرتب کردہ شیڈول کے مطابق مورخہ 19مئی بروز جمعتہ المبارک میٹرک سالانہ امتحان 2016ء میں میرٹ پر منتخب ہونے والی ضلع لاہور کی 2776 طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔یہ تقریب تعلیمی بورڈ 86، مزنگ روڈلاہور پر صبح 9 بجے سے لے کر مکمل تقسیم تک جاری رہے گی اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں اور منتخب طالبات کو ضروری تصدیق شدہ دستاویزات ( میٹرک رزلٹ کارڈ، ب فارم،والد کا شناختی کارڈ اور موجودہ تعلیمی ادارے کا تصدیق نامہ) ہمراہ لانے کے لئے SMS کر دیئے گئے ہیں۔