لندن،مردوں کا دماغ بڑا مگر خواتین زیادہ اہلیت کی حامل

لندن،مردوں کا دماغ بڑا مگر خواتین زیادہ اہلیت کی حامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق ہالینڈ میں "ایراسمس" یونی ورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں 900 کے قریب مردوں اور خواتین کا MRI scan کیا گیا۔ اس کی بنیاد پر یہ ثابت ہوا کہ مردوں کا دماغ تقریبا 14% بڑا ہوتا ہے۔تحقیق میں واضح کیا گیا کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین 3.75 آئی کیو پوائنٹس کی حد تک کم ذہین ہوتی ہیں.. اور ان میں شکل و حجم کے تصرف اور پرکھ کی اہلیت ((spatial ability بھی بہت بری ہوتی ہے۔اگرچہ گزشتہ کئی تحقیقی مطالعوں میں ماہرین اس نتیجے پر پہنچے تھے کہ خواتین کا دماغ زیادہ فعال طریقے سے کام کرتا ہے۔ہالینڈ میں ہونے والی مذکورہ تحقیق کے مرکزی مؤلف ڈاکٹر دمتری وان ڈیر لینڈن کے مطابق : " ہم نے یہ دیکھا کہ مردوں کا دماغ خواتین کے دماغ سے بڑا ہوتا ہے.. اور ہمارے تجزیے کے مطابق متعدد امتحانات کے دوران اوسط عام ذہانت کے کم ہونے کی یہ ہی وجہ ہے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ سابقہ تحقیقی مطالعوں میں بتایا گیا تھا کہ خواتین کا دماغ زیادہ منظم ہوتا ہے یا معلومات کو زیادہ بہتر طریقے سے عمل میں لاتا ہے مگر ہماری تحقیق میں ایسی کوئی بات سامنے نہیں آئی"۔ڈچ تحقیق سے 19 ویں صدی میں چارلس ڈارون کے اْن متنازعہ دعوؤں کی تائید ہوتی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ مردوں کا دماغ خواتین کے دماغ سے بڑا ہوتا ہے۔ ڈارون کے عورت کا دماغ بچوں اور مردوں کے درمیان کی سطح رکھتا ہے۔