سپاٹ فکسنگ کیس ، محمد نواز پر ایک ماہ کی پابندی 2لاکھ روپے جرمانہ
لاہور (سپورٹس رپورٹر)بکیوں سے رابطے کی دیر سے اطلاع کرنے پر سپاٹ فکسنگ کیس میں قومی کرکٹرمحمد نواز پرایک ماہ کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔کرکٹر محمد نواز پر دورہ آسٹریلیا کے دوران بکی کے رابطہ کرنے پر پی سی بی حکام کو بروقت آگاہ نہ کرنے کا الزام تھا، پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے کرکٹر کی جانب سے غلطی تسلیم کرنے پر ان کا سینٹرل کنٹریکٹ معطل کرتے ہوئے ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے جس کا اطلاق 16 مئی سے ہو گا جس کے ساتھ انہیں 2 لاکھ روپے بطور جرمانہ بھی جمع کروانے ہوں گے۔محمد نواز کو 6 ماہ زیر نگرانی رکھا جائے گا اور انہیں اس دوران اینٹی کرپشن پروگرامز میں شرکت کرنا ہو گی، پروگرامز میں عدم شرکت یا کسی اور شق کی خلاف ورزی پر مزید ایک ماہ کی معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔محمد نواز نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو قبول کیا تھا ۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے موقع پر سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنگ ا سکینڈل میں ا س سے قبل کرکٹر محمد عرفان کو چھ ماہ کی پابندی کی سزا دی جا چکی ہے۔ جبکہ کرکٹرز شرجیل خان ، خالد لطیف اور شاہ زیب حسن کے کیس ٹریبونل کے سامنے ہیں۔پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد نواز سے بھی سٹے بازوں سے رابطہ کیا تھا لیکن انہوں نے بھی اس پیشکش کو بروقت رپورٹ نہیں کیا تھا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حکام کی جانب سے کہنے پر محمد نواز نے تاخیر سے رپورٹ کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ اینٹی کرپشن یونٹ کا کہنا ہے کہ محمد نواز کو سٹے بازوں کی پیشکش کی فوری رپورٹ کرنا چاہیے تھا۔محمد نواز نے پی ایس ایل کے بعد پاکستان ٹیم کے ساتھ ویسٹ انڈیز کا دورہ کیا تھا۔ وہ ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کا حصہ تھے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد نواز کو نوٹس پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے کے تحت جاری کیا گیا تھا۔محمد نوازنے پاکستان کی جانب سے 3ٹیسٹ، 9ون ڈے اور 5ٹی ٹونٹی میچز کھیلے ہیں جبکہ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
سزا