پیداوار میں اضافہ سے شارٹ فال کم ہو گیا ، لوڈ شیڈنگ دورانیہ میں بھی کمی
لاہور (کامرس رپورٹر)ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی اوردوسری جانب پیداوار میں اضافہ سے شارٹ فال کم ہو گیا جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کردی گئی ۔ملک میں حالیہ بارشوں سے بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی ہوئی ہے جبکہ دوسری جانب ڈیموں سے پانی کے اخراج میں اضافہ سے پیداوارمیں اضافہ ہو گیا ہے ۔ لیسکو نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات طلب و رسد برابر ہو جانے پر لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کردیا تاہم گزشتہ روز صبح بجلی کی مرمت کے نام پر 220 کے وی کے گرڈز کے لئے بندش کی گئی ۔ گزشتہ روز دوپہر کے وقت طلب اور رسد میں فرق ہو جانے پر لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کردیا گیا تاہم غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند رکھا گیا ۔ پنجاب اور خیبر پختونخواکے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت میں کمی سے بجلی کی ڈیمانڈ میں دو ہزار میگاواٹ تک کی کمی ہوئی ہے جس کے باعث شارٹ فال کم ہو کر پانچ ہزار میگاواٹ سے بھی کمی کی سطح پر آ گیا ہے ۔گزشتہ روز شہروں میں اٹھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔
شارٹ فال کم