پاکستان کا مستقبل تابناک ہے

پاکستان کا مستقبل تابناک ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (صباح نیوز)منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کا مستقبل تابناک ہے ۔وہ اسلام آباد میں پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کے سالانہ اجلاس کی صدار ت کررہے تھے۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس کے دائرہ کار بڑھانے ، ٹیکس کے طریقہ کار آسان بنانے اورٹیکس انتظامیہ کو مضبوط بناکر زیادہ سے زیادہ محاصل پیدا کرنے پر توجہ دے رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ رواں سال کے اختتام تک مجموعی اقتصادی شر ح نمو 5 فیصد تک متوقع ہے ۔انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری مجموعی ملکی پیداوار کی شرح نمو میں اضافے اورپاکستان کوعلاقائی معاشی مرکز بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ اقتصادی راہداری کے تحت جلد مکمل ہونے والے توانائی کے منصوبوں کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے
احسن اقبال