افغانستانکواپنی ناکامی کا الزام پاکستان پر ڈالنے کا رجحان ختم کرنا ہو گا:اعزاز چوہدری
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں ) امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری اور امریکی رکن کانگریس تھامس سوزی کی ملاقات ہو ئی ، جس میں امریکی رکن کانگریس کا کہنا تھا پاکستان کی سلامتی سے متعلق ابہام دور کرنے کی ضرورت ہے،قومی سلامتی سے متعلق پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں،امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کر سکتا ہے،پاکستان اور امریکہ مل کر افغانستان میں استحکام کیلئے کام کر سکتے ہیں،ملاقات میں پاکستان کی سکیورٹی اور معاشی کامیابیوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ تھامس سوزی کا کہنا تھا پاکستان کے حالات میں مثبت تبدیلیاںآئی ہیں،جبکہ اس موقع پر اعزازچودھری نے کہا افغانستان میں نا کامی کاالزام پاکستان پرڈالنے کارجحان ختم ہونا چا ہئے ، قر با نی کا بکرا نہیں بنایا جاسکتا،بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی ہولناک خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ بھارت نے پاکستان سے مذاکرات خود معطل کیے ہیں۔ بھارت آمادہ ہو تو پاکستان بھی بات چیت کیلئے تیار ہے۔ دونوں ملکوں کے مذاکرات معطل ہونے سے با ہمی تعلقات مز ید خراب ہوئے۔ بھارت طاقت کے بل پر مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی کیخلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ بھارتی فوج پیلٹ گن کے ذریعے تقریبا ایک ہزار کشمیریوں کو نابینا کر چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور سیاسی اخلاقی مدد جا ری رکھے گا۔ ا مر یکہ مسئلہ کشمیر حل کرانے میں کردار ادا کرے تو خیر مقدم کرینگے ، افغانستان میں امن کیلئے پاکستان امریکہ کیساتھ کھڑا ہے ۔