پاکستان میرین اکیڈمی کیڈٹس کے لئے معاون ہے ، گورنر سندھ

پاکستان میرین اکیڈمی کیڈٹس کے لئے معاون ہے ، گورنر سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی اپنی صلاحیتوں کے باعث دنیا بھر میں ممتاز حیثیت رکھتی ہے ،ہمارے نوجوان کیڈٹ با صلاحیت ہیں، اعلیٰ تعلیم یافتہ پیشہ ورانہ مہارت سے بھرپور کیڈٹ کو منفرد مقام بھی حاصل ہے اس ضمن میں پاکستان میرین اکیڈمی نوجوان کیڈٹ کو تعلیم اور تجربہ کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہورہی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں پاکستان میرین اکیڈمی کے سربراہ کموڈور اکبر ایس نقی سے ملاقات میں کیا ۔ ملاقات میں پاکستان میرین اکیڈمی کی کارکردگی ، کیڈٹس کو فراہم کی جانے والی اعلیٰ معیار کی تعلیم ،تحقیق اور جنگی مہارت سمیت دیگر اہمیت کے حامل امورتبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان نیوی کے باعث آج ملکی سمندری حدود محفوظ ہے ، سی پیک منصوبہ کے باعث دشمن ممالک پاکستان کو سمندری راستہ سے نقصان پہچانے کی ناکام کوششیں کرچکے ہیں ، با صلاحیت اور جنگی مہارت کی حامل پاکستان نیوی نے ہر موقع پر دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا کررکھ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میرین اکیڈمی میں نوجوان کیڈت کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق تعلیم فراہم کی جارہی ہے اور جنگی سامان حرب پر تحقیق بھی خوش آئند ہے ۔ کموڈور ایس اے نقی نے گورنر سندھ کو پاکستان میرین اکیڈمی کی کارکردگی اور کیڈٹس کی تربیت کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا ۔