شیر گڑھ،ڈپٹی چیئرمین سینیت مولانا عبدالغفور حیدری پر خود کش حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

شیر گڑھ،ڈپٹی چیئرمین سینیت مولانا عبدالغفور حیدری پر خود کش حملے کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیرگڑھ(نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری وڈپٹی چیرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری پر خود کش حملے کے خلاف شیرگڑھ میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا دارالعلوم اسلامیہ عربیہ شیرگڑھ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی نے شیرگڑھ کے مین بازار میں ایک بڑے احتجاجی جلسہ کی شکل اختیار کی احتجاجی مظاہرہ میں جے یو آئی کے کارکنان اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی دہشت گردی اور امریکہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز شیرگڑھ میں جمعیت علماء اسلام نے بلوچستان مستونگ میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور سینٹ کے ڈپٹی چیرمین مولانا عبدالغفور حیدری پر خودکش حملے اور حملے کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع اور بے گناہ شہریوں کے زخمی کئے جانے کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیا نماز عصر کے بعد دارالعلوم اسلامیہ عربیہ شیرگڑھ سے جے یو آئی کے ضلعی امیر وسابق ممبر قومی اسمبلی مولانا محمد قاسم ، تحصیل تخت بھائی کے امیر حافظ محمد سعید ، سابق امیدوار شاہد خان ، مولانا محمد شفیع اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا قیصرالدین کی سربراہی میں ریلی نکالی ریلی نے شیرگڑھ کے مین بازار میں شاہراہ ملاکنڈ پر بڑے احتجاجی جلسہ کی شکل اختیار کی احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں امریکہ ،یورپ ،دہشت گردی کے خلاف جے یو آئی مولانا فضل الرحمان اور دھماکے میں زخمی ہونے والے مولانا عبدالغفور حیدری کے حق میں نعروں پر مشتمل کتبے ہاتھوں میں اٹھائے رکھے تھے امریکہ ،یہودیوں اور دہشت گردوں کے خلاف زبردست نعرے بازی کرتے رہے احتجاجی جلسہ سے مولانا محمد قاسم ، حافظ محمد سعید، مولانا قیصرالدین، مولانا آمین الحق اور کریم خان نے خطاب کیا بعد میں احتجاجی جلسہ دعا کے ساتھ پرامن اختتام پزیر ہوا شیرگڑھ پولیس نے ایس ایچ او ولایت شاہ خان کی قیادت میں سیکیورٹی کی سخت انتظامات کئے تھے اہم اور حساس مقامات پر پولیس نفری تعینات کئے تھے