فرنٹیر کور کے 24ویں بیج کے 360ریکروٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ

فرنٹیر کور کے 24ویں بیج کے 360ریکروٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تیمرگرہ ( بیو رورپور ٹ) فرنٹیر کور کے 24ویں بیج کے 360ریکروٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ انتہائی جوش جزبے اور ولولے سے بھر پورایف سی گراونڈبلامبٹ دیرلوئر میں منعقد ہوئی پاسنگ آوٹ میں کمانڈنٹ دیر ٹاسک فور س کرنل خالد محمود شفیع ڈپٹی کمشنرعطاء الرحمن ، ایس ایس پی کاشف ذولفقار ویگراعلیٰ فوجی وسول آفسران بلدیاتی نمائندوں مقامی مشران خواتین اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر جی او سی ملاکنڈ ڈویژن میجر جنرل علی عامر اعوان مہمان خصوصی تھے فر نٹیر کورکے شیر دل جوانوں نے قومی پرچم ہاتھ میں تامے مہمان خصوصی کو سلامی دیتے ہوئے مارچ پاس کیا جبکہ ریکروٹس نے شاندار جوش جزبے اور ولولے سے بھرپور پریڈ پیش کیا جبکہ مہمان خصوصی جی او سی ملاکنڈڈویژن میجر جنرل علی عامر اعوان نے پریڈ کا معائنہ کیا اس موقع پرجی او سی ملاکنڈ دویژن میجر جنرل علی عامر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ملک کا سب سے اہم مسئلہ انتہاپسندی دہشت گردی اور لاقانونیت ہے اور انتہا پسندی و دہشت گردی کے اس لڑائی میں صرف پاک افواج نہیں بلکہ پوری قوم کھڑی ہے فوج کی کامیابی صرف عوام کی تعاون سے ممکن ہے انہوں نے کہا کہ جوانوں کی ٹرنینگ کا بنیادی مقصدانکو ہر قسم کی خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار کرنا ہے جوانوں کیلئے آج کا دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آج آپ فرنٹیر کور کی صفوں میں شامل ہوگئے ہیں انہوں نے اس ولولہ انگیز پریڈ کی انعقاد پر دیر ٹاسک فورس کے آفیسرزاور سرداروں کو مبارک باد پیش کی اورپاسنگ پریڈکے اختتام پر ریکروٹس نے ڈول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور خوشی کااظہار کیامہمان خصوصی میجرجنرل علی عامراعوان نے بہترین ریکروٹس میں انعامات تقسیم کئے۔۔۔