چارسدہ ،حساس اداروں کی کارروائی ،ٹارگٹ کلر خود کش حملوں میں ملوث2دہشتگرد گرفتار
چارسدہ (بیورو رپورٹ) حساس اداروں کی کاروائی ۔ ٹارگٹ کلنگ اور خود کش حملوں میں ملوث دو مبینہ دہشت گرد گرفتار۔ دو دستی بم برآمد ۔حکومت نے ایک دہشت گرد طور ملا کی سر کی قیمت 50لاکھ روپے مقرر کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے چارسدہ کے علاقہ رجڑاور پشاور روڈ پربس ٹرمینل میں کاروائی کاروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ اور خود کش حملوں میں ملوث دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو دستی بم برآمد کئے ۔ گرفتار مبینہ دہشت گردوں میں یاد اللہ کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے جبکہ دوسرے مبینہ دہشت گرد ساجد زمان عرف طور ملا کا تعلق چارسدہ کے علاقہ مندنی سے ہے جس کی سر کی قیمت حکومت نے 50لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گرد وں اور ان کے ساتھیوں نے چارسدہ میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ بنارکھا تھا ۔ سیکورٹی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے دیگر چار ساتھیوں کوپہلے ہی گرفتار کیا گیا تھاجن کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں عمل میں لائی گی ۔