ترخہ الگڈہ سے کھارا پانی کارخ موڑنے کامیگامنصوبہ منظور
کرک (بیورورپورٹ) ترخہ الگڈہ سے کھارا پانی کارخ موڑنے کامیگامنصوبہ منظور منصوبے پر کل47 کروڑ روپے لاگت آئیگی اوردس ہزار ایکڑ بنجر اراضی دوبارہ قابل کاشت ہوگی ۔گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو میں ایس ڈی او پبلک ہیلتھ تخت نصرتی انجیئنرعزیز خان نے خوشخبری دی کہ صوبائی مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم خان کا تجویز کردہ ترخہ الگڈہ سے کاشو پل کھارے پانی کا رخ موڑنے کا منصوبہ جوگذشتہ دوسالوں سے التواء کا شکار تھا کو گذشتہ ہفتے پی ڈی ڈبلیو پی نے باضابطہ منظوری دیدی جس پر کل 47 کروڑ روپے لاگت آئیگی اور کھارے پانی سے بنجر ہونیوالی تقریباًدس ہزارایکڑ اراضی دوبارہ قابل کاشت ہوگی جس سے علاقے میں سرسبز ،معاشی انقلاب آئیگی انہوں نے مزید کہا کہ پی کے41. میں دو آبنوشی منصوبوں صدیق کورونہ وگی بانڈہ اور ڈینگر والا کو سولر نظام سے منسلک کردیا جبکہ دیگر دس جس میں چمن آباد ،سائیکوٹ ،حوجکی کلہ ،مولانا عبدلعزیز کورونہ ،صورتی کلہ پایاں ،کمالی بانڈہ لتمبر پولیس سٹیشن ،ورانہ لتمبر ،شام لتمبر ،گڑانگ،غلام آباد ممبتی شامل ہیں پر تیزی سے کام جاری ہے انشاء اللہ یکم رمضان کو چالو کرکے لاکھوں روزہ داروں کی دعائیں سمیٹیں گے ۔