تیراہ میں نادرا سنٹر کاقیام ناگزیر ہے ،عمائدین

تیراہ میں نادرا سنٹر کاقیام ناگزیر ہے ،عمائدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باڑہ(نامہ نگار) خیبر ایجنسی کے آفتادہ علاقہ تیراہ کے عوام اور عمائدین نے سینیٹر حا جی مومن خان،ایم این اے حاجی ناصر خان اور وزارت داخلہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ تیراہ کے دور آفتادہ علاقہ کے لئے مقامی سطح پر نادرا سنٹر انتہائی ناگزیر ہے کیونکہ سنٹر نہ ہونے کے باعث اہلیان علاقہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں خصو صا خواتین کی اکثریت قومی شناختی کارڈز کی سہولت سے محروم ہیں اور کارڈز نہ ہونے والی خواتین کے شوہروں کے کارڈز بھی بلاک کئے جانے کا خدشہ ہو تا ہے جس سے مذکورہ مرد بھی شدید ذہنی کوفت کا شکار ہیں یہ مطالبہ اہلیان تیراہ نے سینیٹر حاجی مومن خان کے دورے کے موقع پر کیا سینیٹر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے وہ وزارت داخلہ کو باقا عدہ خط دے چکے ہیں اور امید ہے کہ متعلقہ وزارت جلد اس پر عمل درآمد کرے گی سینیٹر حاجی مومن خان نے میڈیا کے ذریعے ایک بار پھر چوہدری نثار سے مطالبہ کیا کہ علاقہ تیراہ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر نادرا سنٹر کے قیام کا اعلان کیا جائے تاکہ اس دور دراز علاقہ کے عوام بنیادی سہولت سے مستفید ہوسکے۔