ٹوپی ،سول ہسپتال اورٹیوب ویل کی بجلی عدم ادائیگی پر منقطع

ٹوپی ،سول ہسپتال اورٹیوب ویل کی بجلی عدم ادائیگی پر منقطع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوپی (نامہ نگار) ٹوپی سول ہسپتال کے واٹر پمپوں سے بل کی عدم عدائیگی پر بجلی کاٹ دی گئی ، واپڈا والوں نے 3ماہ کا بل جمع نہ کر نے پر ہسپتال سے میٹر اتار کر لے گئے ، ڈاکٹر ز کالونی میں نایاب ، ایکسرا پلانٹ کی کنکشن بھی منقطع عوام علاقہ کو شدید مشکلات وزیر صحت اور سیکرٹری صحت فوری ایکشن لیں نیاز محمد خان تفصیل کے مطابق نیبر ہڈ کونسل نمبر1 شرقی ٹوپی کے ناظم ملک نیاز محمد خان نے اپنے ایک اخباری بیان میں سول ہسپتال ٹوپی کے پانی کے پمپوں (ٹیوب ویل ) سے بل کے عدم ادائیگی پر بجلی کاٹنے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کاٹنے سے ایک طرف اگر پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے تو دوسری طرف ایکسرا پلانٹ کے کنکشن منقطع ہو نے سے مریضوں کوا یکسرہ کیلئے ٹوپی بازار آنا اور واپس ہسپتال جانا پڑتا ہے جس سے مریض کا پیسہ اور وقت دونوں ضائع ہو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت دعوے کر رہی ہے کہ ہسپتالوں کو کروڑوں روپے کی فنڈنگ ہو رہی ہے تو سوال پیدا ہو تا ہے کہ یہ فنڈ جاتی کہا ں ؟ انہوں نے صوبائی وزیر صحت اور سیکر ٹری صحت سے اس پر فوری کاروائی کر نے اور ہسپتال کی بجلی جلد سے جلد بحال کر نے کا مطالبہ کیا ۔