کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،مفتی فضل غفور

کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،مفتی فضل غفور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر)صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ مال کا ایک اجلاس بدھ کے روز منعقد ہوا جس کی صدارت ممبر صوبائی اسمبلی مولانا مفتی فضل غفور نے کی۔اس موقع پر مولانا مفتی فضل غور نے کہا کہ محکمہ مال کے تحصیل دار محمد یار کے خلاف غبن کے الزام میں محکمانہ انکوائری مکمل ہو گئی ہے اورانہوں نے مذکورہ تحصیلدار کو نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کو مزید ہدایات جاری کی ہیں کہ مذکورہ افسر سے غبن شدہ تمام رقوم کی ریکوری کر کے اسے کڑی سزا دی جائے۔اجلاس میں ممبر بورڈ آف ریونیو،ڈائریکٹر مال ذبیح اللہ،ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن،محکمہ خزانہ اور محکمہ قانون کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف اسامیوں پر تعیناتی اور اہلکاروں ،پٹواریوں اور تحصیلداروں کی اپ گریڈیشن کے مسئلے پربھی غور و خوض کیا گیا۔