عمران خان ملک کی تقدیر بدل دیں گے ،شوکت یوسفزئی

عمران خان ملک کی تقدیر بدل دیں گے ،شوکت یوسفزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پورن(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وایم پی اے شوکت علی یوسف زئی نے مخوزی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں عوام کی نظریں پاکستان تحریک انصاف پر لگی ہوئی ہے انشاء اللہ بہت جلد کپتان عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف ملک کی تقدیر بدل دے گی، کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو پسماندگی اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا نظریاتی ورکران کا ایک مرتبہ پھر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ یقینی طور پر اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ہی غریب عوام کی پارٹی ہے ہم نے انتہائی کم وقت میں صوبہ بھر میں تاریخ ساز فیصلے کئے صوبائی حکومت کارکردگی کی بنیاد پر دیگر صوبوں سے آگے ہیں اور انشاء اللہ آنے والے انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر ملک بھر میں حکومت بنائینگے اس موقع پر جاویدعلی اور بخت بیدار نے اپنے ساتھیوں سمیت ایک مرتبہ پھر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا خطاب کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی نے مذید کہا کہ شانگلہ میں اس وقت صوبائی حکومت کے کروڑوں روپوں کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے امیر مقام وزیر اعلیٰ بننے کا خواب چھوڑدیں کر پٹ حکمرانوں کیوجہ سے شانگلہ کے عوام آج کے جدید دور میں بھی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں حکمرانوں نے جان بوجھ کر شانگلہ کو پسماندہ رکھا انشاء اللہ آنے والے انتخابات میں شانگلہ کے عوام کرپٹ اور ضمیر کے سوداگروں کو مسترد کرینگے ملک میں حقیقی تبدیلی پاکستان تحریک انصاف ہی لائیگی تقریب سے ، سابق صدر رحم ذادہ، فیاض احمد ایڈوکیٹ، جاویدعلی اور بخت بیدار، محمد رحمن اوردیگر نے بھی خطاب کیا ۔