عبدالولی خان یونیورسٹی میں امتحانی حال میں خواتین امیدواروں کا احتجاج
پبی ( نما ئندہ پاکستان ) عبدا لو لی خان یو نیور سٹی میاں راشد شہید کیمپس پبی کے بی اے امتحا نی سنٹر کے خوا تین ہال کے سپرنٹنڈنٹ کے نارویہ اور خوا تین امیدواروں کو فحش اور نا زیبہ گا لیاں دینے کے خلاف خوا تین امیدواروں نے ہال سپر نٹنڈنٹ کے خلاف شد ید احتجاج کیا اور ان کے خلاف کاروا ئی کر نے کا مطا لبہ کیا تفصیلات کے مطا بق عبدالو لی خان یو نیور سٹی مردان کے زیر اہتمام بی اے امتحان شروع ہے پبی میں عبدالو لی خان یو نیوسٹی میاں راشد شہید کیمپس پبی میں قائم خوا تین ہال کی سپر نٹنڈ نٹ نے پر چے کے دوران خوا تین امیدواروں کو فحش اورنازیبہ گا لیاں دیتے ہیں اور تلا شی کی آڑ میں خوا تین کی نازک اعضاء کی تلاشی لینے پر خوا تین امیدواروں نے ہال سپر نٹنڈنٹ کے خلاف شد ید احتجاج کیا اورصحا فیوں سے کہا کہ ہال میں نقل نہ چھو ڑے لیکن نقل کی آڑ میں فحش اور نازیبہ گا لیاں اور خوا تین کی بے عزتی کر ناانتہا ئی بری اور شرم ناک بات ہے جس سے ہماری تو ہین اور عزت نفس کو شد ید دھچکا لگا ہے انہوں نے یو نیور سٹی کے چا نسلر وائس چا نسلر اور کنٹرولر سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں ہال سپرنٹنڈنٹ کے خلاف کاروا ئی کریں اور ان کی جگہ کو ئی اور کو سپرنٹنڈنٹ مقر ر کریں