شا نگلہ، ایڈیشنل کمشنر محمدفیاض خان کے سرکاری دفاتر پر چھاپے

شا نگلہ، ایڈیشنل کمشنر محمدفیاض خان کے سرکاری دفاتر پر چھاپے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ ایڈیشنل کمشنر محمدفیاض خان کے سرکاری دفاتر پر چھاپے،الپوری بازار میں گران فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، درجنوں دکاندارن پر بھاری جرمانے ،کسی کو عوام کے ساتھ زیادتی کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے،سرکاری محکمے اپنی فرائض احسن طریقے سرانجام دیں،غیر حاضر سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی، محکمہ واپڈا پر برس پڑے، واپڈاعوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے خراب لائن پر کام تیز کریں،ہدایت۔سرکاری دفاتر میں موجود ملازمین کی تعریف بھی کی۔طویل خاموشی کے بعد ضلعی انتظامیہ جاگ اٹھی،منگل کے روز ایڈیشنل کمشنر شانگلہ محمد فیاض خان نفری کے ہمراہ صبح مختلف سرکاری دفاتر پر سرپرائز دورہ،اکثر دفاتر میں سٹاف غیرحاضر،محکمہ واپڈا پر چھاپے کے د وران گزشتہ رات بجلی بندش پر برہم ،محکمہ واپڈا عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ،بارش ہونے کے بعد پوری لائن پر بجلی بند کرتے ہیں جوعوام کو تنگ کرنے کے مترادف ہے،ایڈیشنل کمشنر ۔سٹاف کمی ہونے کی وجہ سے مشکلات ہے پورے سب ڈویژن میں صرف سات اہلکار تعینات ہیں جو انتہائی کم ہے ،علاقے میں فالٹ زیادہ اور وسیع ہونے کی وجہ سے لائن پر مشکلات پیش ارہے ہیں۔حکام واپڈا الپوری سب ڈویژن۔ادھر ایڈیشنل کمشنر محمدفیاض خان کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر بازار الپوری میں گران فروشوں ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن۔ہوٹلوں ۔سبزی فروش۔حماموں سمیت دیگر درجنوں دکاندارن کو بھاری جرمانے کئے گئے۔میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر شا نگلہ محمدفیاض خان نے بتایا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے ،عوام اپنی شکایات پہنچائے بروقت کارروائی ہو گی،سرکاری دفاتر پر چھاپوں پر ان کا کہنا تھا کہ ،سرکاری محکمے اپنی فرائض احسن طریقے سرانجام دیں، حکومت ہمیں تنخواہیں صرف عوامی خدمت کیلئے دیتے ہیں۔ غیر حاضر سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی۔۔