محنت کشوں کے بچوں کو سازش کے تحت تعلیم کے زیور سے محروم کیا جا رہا ہے :مسلم خان

محنت کشوں کے بچوں کو سازش کے تحت تعلیم کے زیور سے محروم کیا جا رہا ہے :مسلم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تخت بھائی ( تحصیل رپورٹر ) متحدہ لیبر فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم خان نے کہا ہے کہ مرکزی اور صوبائی حکومت خیبر پختونخوا میں محنت کشوں کے بچوں کو ایک بڑی سازش کے تحت تعلیم کے زیور سے محروم کیا جارہا ہے اور گذشتہ ایک سال سے بچوں کو پڑھانے والے اساتذہ کو تنخواہیں نہیں دی جاتی مرد اور خواتین اساتذہ کو مسلسل پریشان کیا جاتاہے اپنے کارکنوں کو نوازنے کے لیے پانچ سال پہلے اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کرام پر زمین تنگ کیا جا رہا ہے پی ٹی ائی کی حکومت بر سر اقتدار آتے ہی ورکنگ فوکس گرائمر سکولوں کے ہزاروں اساتذہ کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہیں مرکز اور صوبے کے باہمی اختلافات کی وجہ سے خیبر پختونخوا کے صنعتی ملازمین کے بچوں کا مستقبل تاریک بنتا جا رہا ہے اگر وفاقی اور صوبائی حکومت نے فوری طور پر اپنا قبلہ درست نہ کیا گیا تو ورکنگ فوکس گرائمر سکول اینڈ کالجزز کے ہزاروں ملازمین کے ساتھ متحدہ لیبر فیڈریشن شانہ بشانہ احتجاجی جلسے وجلوسوں میں میدان میں نکلیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پی پی پی کے شہید ذولفقار علی بھٹو نے پاکستان کے غریب محنت کشوں کے بچوں کے لیے مفت تعلیم دینے کے لیے جو انقلابی اقدامات شروع کئے تھے اور مزدوروں کے فلاح و بہبود کے لیے ورکر ویلفیر بورڈ اور ورکر ویلفیر فنڈز قائم کیا تھا اور ان کے علاج معالجے کے لیے سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن بنائی تھی اور پاکستان کے غریب طبقہ ان سے مستفید ہو رہا تھا اور مزدوروں کے بچے پڑھ رہے تھے ورکنگ فوکس گرائمر سکولوں اور کالجزز میں ہزاروں کے تعداد میں غریب محنت کشوں کے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں تو جب سے موجودہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں بر سر اقتدار ائی ہیں تو مزدوروں پر زمین تنگ کر دی گئی ہیں خیبر پختو نخوا کے ملازمین پہلے بے روزگاری کے شکار ہو گئے ہیں اور اب موجودہ حکومتوں میں مزدوروں سے وہ تمام مراعات بھی چھین رہنے کے مترادف ہیں کیونکہ چار سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ملازمین جہیز فنڈز ،فوتگی گرانٹ ،سکالرشپ،علاج معالجے کے سہولتوں سے محروم چلے ارہے ہیں اور ایک سال سے زائد وقت گزرنے سے مزدوروں کے بچے تعلیم سے محروم چلے ارہے ہیں کیونکہ ورکنگ فوکس گرائمر سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ میل و فیمل 13مہینوں سے ان کے تنخواہیں بند ہیں اور ہزاروں اساتذہ اور دیگر ملازمین فاقوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ ائے روز ہڑتالوں سے بھی تنگ اچکے ہیں انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت پختونوں کے تباہی پر تلے ہوئے ہیں اور خصوصاََ خیبر پختو نخوا کے صنعتی ملازمین کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے محروم کرنا ہیں انہوں نے دہمکی دی کہ اگر مرکزی اور صوبائی حکومت نے فوری طور پر اپنا قبلہ درست نہ کیا تو اساتذہ کرام کیساتھ صنعتی ملازمین بھی احتجاجی دھرنے میں شریک ہو جائیں گے انہوں نے صوبے بھر کے محنت کشوں سے اپیل کی کہ سلسلے میں ہماری اعلان کی انتظار کیا جائے س