باچا خان کے فلسفے عدم تشدد کو گھر گھر پہنچائیں،ایوب آفریدی

باچا خان کے فلسفے عدم تشدد کو گھر گھر پہنچائیں،ایوب آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جمرود (نمائندہ پاکستان )ایوب آفریدی صدر عوامی نیشنل پارٹی ایف آر کوہاٹ کے زیر صدارت ان کی رہائش گاہ پر ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔باچا خان بابا کے عدم تشدد کے فلسفے کو گھر گھر پہنچانے کا عزم کیا ۔درہ آدم خیل عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایوب آفریدی کے زیر صدارت ان کی رہائش گاہ گاؤں بازی خیل کے مقام پر پروقار اور نہایت پرجوش انداز میں تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی درہ آدم خیل کے جنرل سیکریٹری محمدبلال آفریدی بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایوب آفریدی نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ باچا خان بابا کے فلسفے کو گھر گھر پہنچائیں ۔تقریب کے دوران کارکنوں کا جوش نہایت ہی دیدنی تھا اور کارکنوں نے بھی عہد کیا کہ ہم باچا خان بابا کے عدم تشدد کے فلسفے کو گھر گھر پہنچائیں گے ۔کارکنوں نے اسفندیار ولی خان کی قیادت میں ہر قسم کی قربانی دینے کا بھی عہد کیا اس دوران دوسری پارٹیوں کے کئی سرگرم کارکنان نے بھی ANPکے منشور اور ایوب آفریدی کی شخصیت اور اخلاقیات سے متاثر ہونے کا اقرار کیا اور ایوب آفریدی نے کہا کہ آئندہ چند روز میں ایک بڑے شمولیتی اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں دوسری پارٹیوں کے کئی سر گرم کارکنان ANPمیں شمولیت اختیار کرینگے جوکہ درہ آدم خیل کے عوام کیلئے حیران کن ہونگے ۔آخر میں پورے درہ آدم خیل میں عوامی نیشنل پارٹی تعریفی کار ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا۔