راولپنڈی پولیس جرائم کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،راجہ ظفراقبال

راولپنڈی پولیس جرائم کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،راجہ ظفراقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)چیئر مین سول سوسائٹی راجہ ظفر اقبال نے کہا ہے کہ حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے میئر راولپنڈی سردار نسیم احمد خان نے پولیس افسران پر اثر و رسوخ قائم کرنے کیلئے انعامات تقسیم کر کے غلط روایت کو پروانہ چڑھانے کی کوشش کی ہے،راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں جسم فروشی،منشیات فروشی، اور جوئے،قتل و غارت ،ڈاکہ زنی جیسے جرائم کی شرح میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور راولپنڈی پولیس جرائم کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے تھانہ صدر بیرونی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ میں قتل ہونے والے دو بھائیوں کے جرم میں پولیس ملوث ہے اور اس غلطی کا اعتراف ڈی ایس پی کینٹ راجہ طیفور احمد نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں بھی کیا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی ممبران،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی،پولیس کے ساتھ اثر و رسوخ قائم رکھنے کیلئے انہیں ایوارڈ دے کر جرائم کی سرپرستی کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں،راولپنڈی پولیس اس وقت راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگی راہنماؤں کی بی ٹیم بن چکی ہے اگر سیاسی قیادت اِن پولیس افسران کی پشت پناہی جاری رکھے گی تو سول سوسائٹی اس کے خلاف بھر پور احتجاج کرے گی،انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی عوامی حقوق کے حق کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔