کلرک اپنے حقوق کیلئے25مئی کو پارلیمنٹ کا رخ کرینگے ،ملک جمیل

کلرک اپنے حقوق کیلئے25مئی کو پارلیمنٹ کا رخ کرینگے ،ملک جمیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) آل پاکستان کلر کس ایسو سی ایشن ضلع راولپنڈی کے نا ئب صدر ملک جمیل اعوا ن نے کہا ہے کہ ملک بھر سے کلر ک اپنے حقو ق کے لئے 25مئی کو اسلا م آبا د کا رخ کریں گے ،ضلع راولپنڈی سے بھی ہزارو ں کلر ک ضلعی رہنما ؤ ں کی قیا دت میں پا ر لیمنٹ کے سا منے دھر نا دینے کے لئے جا ئیں گے حکو مت کو چا ہئیے کہ وہ کلر کو ں کے مطا لبا ت کے لئے لو لی پا پ دینے کے بجا ئے مزا کرا ت کے زریعے مسا ئل حل کرے انھو ں نے مزید کہا ہے کہ حکو مت مہنگا ئی کے تنا سب سے ساٹھ فیصد ایڈ ہا ک ریلیف ضم کر تے ہو ئے نئے بنیا دی پے سکیل پر پچا س فیصد اضا فہ کرے ،ریٹائر منٹ پر گرو پ انشو رنس اور بہبو د فنڈ کی ادا ئیگی کو یقینی بنا ئے ،کنٹریکٹ و ڈیلی ویجز ملازمین کو فی الفو ر مستقل کرے ،پنشن کی شر ح سا بقہ طریقہ کا ر 50فیصد پچا س فیصد کو بحا ل کرے شا دی ، اسکا لر شپ گرا نٹس میں سو فیصد کیا جا ئے ،اگر یہ مطا لبات تسلیم نہیں کئے جا تے تو 25مئی کو اسلا م آبا د پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جا ئے گا ۔