محکمہ این ایچ اے کے افسران و ٹھیکیداروں کو ملک راشد ایڈووکیٹ کی جانب سے لیگل نوٹس جاری

محکمہ این ایچ اے کے افسران و ٹھیکیداروں کو ملک راشد ایڈووکیٹ کی جانب سے لیگل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرخان(تحصیل رپورٹر)محکمہ این ایچ اے کے افسران اور ٹھیکیداران کو ملک راشد اعوان ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری بار ایسوسی ایشن گوجرخان کے وکیل راجہ محمد جواد ارسلان ایڈووکیٹ کی طرف سے مبلغ تیس لاکھ روپے کا لیگل نوٹس جاری، تفصیلات کے مطابق ملک راشداعوان ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری بار گوجرخان گزشتہ ماہ جی ٹی روڈ پر شدید نوعیت کا حادثہ ہونے کی وجہ سے زخمی ہوئے اور حادثہ محض این ایچ اے کے افسران اور ٹھیکیداران کی شدید غفلت کی وجہ سے ہوا ملک راشد اعوان ایڈووکیٹ نے سابق سیکرٹری بار راجہ محمد جواد ارسلان کو اپنا وکیل مقرر کر کے محکمہ کو تیس لاکھ روپے ہرجانہ کا نوٹس جاری کر دیا راجہ محمد جوادارسلان کا کہنا تھا کہ محکمہ این ایچ اے معصوم جانوں کے ضیاع کا ذمہ دار ہے اور تمام حادثات روڈ کی ٹھیک نہ ہونے اور روڈخراب ہونے سیفٹی نشانات روڈ پر واضح نہ ہونے کے باعث پیش آتے ہیں اب محکمہ کواپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے