جہلم کے منتخب نمائندوں کی کارکردگی مایوس کن ہے،چوہدری زاہد اختر

جہلم کے منتخب نمائندوں کی کارکردگی مایوس کن ہے،چوہدری زاہد اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف جہلم کے ضلعی صدرچو ہدری زاہد اختر نے کہا کہ جہلم کے منتخب نمائندوں کی کا ر کر دگی قابل افسوس ہے ۔جہلم کے عوام نے مسلم لیگ ن کو 6سیٹیں دی مگر افسوس کہ یہاں کے منتخب نمائندے نہ صوبائی اسمبلی میں نہ قومی اسمبلی میں عوام کی آواز پہنچا سکے ۔اب تو نو بت یہا ں پہنچ گئی ہے کہ جہلم کے کو ٹے سے 29نوجوان اوکاڑہ کے بھر تی کیے گئے ۔جہلم کے ممبر ان اسمبلی چپ کی بکل ما ر کر بیٹھے رہے اور جہلم کے کو ٹے پر اوکاڑہ کے 29نو جوانو ں کو نو کریا ں الاٹ کر دی گئی ،یہ ظلم جہلم کی عوام کے ساتھ کیو ں ؟؟ ۔چو ہدری زاہد اختر کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں جہلم کے عوام ن لیگ سے پو چھیں گے کہ ہما رے مینڈیٹ کی آپ نے قدر کیو ں نہیں کی ۔جہلم کے نا اہل سیاستدانوں کے وجہ سے جہلم کے نو جوانوں کا حق چھین لیا گیا ۔جہلم کے نوجوانوں کی حق تلفی پر پاکستان تحریک انصاف سراپا احتجاج ہے ممبران صوبائی وقومی اسمبلی کی خاموشی بہت سارے سوالوں کو جنم دے رہی ہے اگروہ عوام کے حقو ق کا تحفظ نہیں کرسکتے تو اسمبلیوں سے مستعفی ہوجائیں تاکہ عوام اچھی قیادت کو آگے لائیں