کراچی ،بچے کو قتل کرنے والا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی ،بچے کو قتل کرنے والا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے معاوضہ مانگنے پر بچے کو قتل کرنے والے ملزم کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔بدھ کو کراچی کی مقامی عدالت میں عزیز آباد تھانے کی حدود میں 15سالہ بچے کے قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔پولیس نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ مقتول نور کریم آغا صفائی کا کام کرتا تھا ۔ملزم الیاس نے 50روپے مزدوری مانگنے پر اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ملزم کے خلا ف تھانہ عزیز آباد میں قتل کا مقدمہ درج ہے ۔عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزم الیاس کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے ۔