کراچی ،رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،10ملزمان گرفتار

کراچی ،رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،10ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (کرائم رپورٹر) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کیا۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ ملزمان مختلف جرائم میں ملوث رہے ہیں۔ پی آئی بی کالونی اور سعود آباد کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان سمیر مصطفی، عارف حسین، عبد الوسیع صدیقی اور طارق سعید عرف پونکا کو گرفتار کیا جن کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم (لندن) سے ہے۔ ملزمان ٹارگٹ کلنگ، ہوائی فائرنگ ، بھتہ خوری، کھالیں چھیننا، وال چاکنگ اور موبائل فون چھیننے کے ساتھ ساتھ ڈکیتی کی لاتعداد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ ملزم طارق سعید عرف پونکا ایم کیو ایم (لندن) کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا ممبر تھا اور سوشل میڈیا پر لاء انفورسمنٹ ایجنسی کے خلاف منفی پروپیگنڈے میں ملوث تھا۔ ابراہیم حیدری، پی آئی بی کالونی اور قائدآباد کے علاقے مین رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان عبد الرزاق عرف بونا، عبد الرحمان، رمیز خان عرف نئل، محمد سرور، جاوید عرف موچھا اور محمد عامر کو گرفتار کیا۔ ملزمان لینڈ گریبنگ، پولیس مقابلوں، موبائل اور رقم چھیننے، ڈکیتی اور جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔