کراچی میں ڈکیتی کی واردات، مالک مکان جاں بحق

کراچی میں ڈکیتی کی واردات، مالک مکان جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(کرائم رپورٹر) کراچی میں ڈکیتی کی واردات کے دوارن ڈاکووں کی فائرنگ سے بچنے کے لئے مالک مکان نے چھت سے چھلانگ لگا دی جس کے باعث وہ جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شخص فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق ڈکیتی کا واقعہ جمشید ٹاون میں جہانگیر روڈ پر واقع ایک گھر میں پیش آیا،جہاں ڈاکووں نے واردات کے دوران فائرنگ کردی، مالک مکان نے فائرنگ سے بچنے کیلئے چھت سے چھلانگ لگادی ،جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ڈاکووں کی فائرنگ سے حبیب نامی ایک نوجوان زخمی بھی ہوا ہے، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پڑوسیوں نے بتایا کہ واردات میں3ڈاکوملوث تھے،2ڈاکوگھرکے باہرتھے جبکہ ایک گھرمیں داخل ہواتھا۔ڈاکوگھرسے نقدی اورقیمتی سامان لوٹ کرفرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔