کراچی میں باپ نے فائرنگ کر کے بیٹی کو قتل کر دیا

کراچی میں باپ نے فائرنگ کر کے بیٹی کو قتل کر دیا
کراچی میں باپ نے فائرنگ کر کے بیٹی کو قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی کے علاقے سکھن لال آباد میں باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا۔

جیو نیوز کے مطابق سکھن لال آباد کے علاقے میں باپ نے بیٹی کو گولی مار کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کے تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں ۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت نیلم کے نام سے ہوئی ہے جو غیر شادی شدہ تھی ۔