بھارت :شوہر کی آخری رسومات کے اخراجات کیلئے بچے کو گروی رکھنے والی خاتون لاپتہ ہو گئی

بھارت :شوہر کی آخری رسومات کے اخراجات کیلئے بچے کو گروی رکھنے والی خاتون ...
بھارت :شوہر کی آخری رسومات کے اخراجات کیلئے بچے کو گروی رکھنے والی خاتون لاپتہ ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شوہر کی آخری رسومات کے اخراجات کیلئے بچے کو 2ہزار کے عوض گروی رکھنے والی بھارتی خاتون اپنے 2بچوں سمیت لاپتہ ہو گئی ۔

”دی ٹائمز آف انڈیا “ کے مطابق اپنے شوہر کی آخری رسومات کے اخراجات پورے کرنے کیلئے بچے کو رہن رکھنے والی آگرہ کی خاتون دوروز بعد لاپتہ ہو گئی ۔ خاتون آگرہ سے ٹرین کے ذریعے ناگا لینڈ جا رہی تھی۔ریتا نامی خاتون نے بچے کو 2ہزار کے عوض رہن پر رکھا تھا جو آگرہ میں پیسے کمانے کیلئے آئی تھی ۔

اداکارہ ریما دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں

پولیس کے مطابق خاتون ناریش پارس نامی شخص کے ساتھ آگرہ گئی تھی جو اسے تندلا ریلوے سٹیشن پر لیکر گیا اور ریلوے پروٹیکشن فورس سے التجا کی کہ اسے دیما پور کیلئے شیڈول براہما پترا ٹرین میں بیٹھا دیں۔

ناریش پارس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹرین لیٹ تھی اور میں خاتون کی سارا دن مدد کر کر کے تھک چکا تھا لہذٰا میں نے ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف ) کے عملے کو خاتون کے بارے بتا کر ٹرین میں برتھ دلوانے میں مدد کرنے کا کہا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ناریش پارس نے مزید کہا کہ اہلکاروں کی یقین دہانی کے بعد وہ آگرہ سے واپس آگیا مگر پھر پتہ چلاکہ خاتون ٹرین سے لاپتہ ہو گئی ہے جس کے ساتھ اس کے 2 بچے بھی تھے۔
واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے کہ ریلوے سٹیشن پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔