”جب وہ میری طرف آرہا تھا تو اس کے کالے بال اڑ رہے تھے ، میرے پسینے چھوٹ رہے تھے اور پھرنادان آسٹریلین امپائر نے ۔۔۔“ کپل شرما کے پروگرام میں بریٹ لی نے شعیب اختر کی دہشت کی ایسی داستان سنا دی کہ بھارتی بھی بے اختیار ہنستے رہے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا ئے کرکٹ کے تیز ترین باﺅلر شعیب اختر کی دہشت تو اس دور کے تمام بلے بازوں پر تھی تاہم آسٹریلین کھلاڑی بریٹ لی نے جب اپنے تجربے کے حوالے سے بتا یا تو حاضرین بھی ہنس ہنس کر پاگل ہو گئے ۔
بھارت کے معروف کامیڈی شو ”ٹو نائٹ ود کپل شرما “میں میزبال کپل شرما نے بریٹ لے سے سوال کیا کہ آپ کسی باﺅلر سے ڈرتے تھے جس پر انہوں نے بتا یا کہ مجھے دوست ”بی یاں“کے نام سے جانتے ہیں ،ایک دن میں شعیب اختر کی گیند کا سامنا کر رہا تھا ،اس دوران میں بہت زیادہ گھبرایا ہوا تھا اور میرے پسینے چھوٹ رہے تھے ،اتنی ہی دیر میں ساتھی کھلاڑی نے میر ی توجہ شعیب اختر کی طرف کرائی جو تقریبا 75فٹ کے فاصلے پر کھڑا میری طرف دیکھ رہا تھا ،شعیب اختر کی آنکھوں سے لگ رہا تھا کہ وہ مجھے مار دے گا ۔ انہوں نے بتا یا کہ پھر شعیب اختر نے میری طرف بھاگنا شروع کیا اور اس کے کالے بال اڑ رہے تھے،جب شعیب نے گیند کرائی تو وہ سیدھا میرے پیڈپر آکر لگی جس سے مجھے بہت تکلیف ہوئی ،سارے کھلاڑیوں نے امپائر سے کہا ”ہاﺅ از دیٹ “،یہ یقینی طور پرآوٹ ہی تھا لیکن نادان آسٹریلین امپائر نے آوٹ نہیں دیا ۔بریٹ لی کی جانب سے یہ قصہ سن کر کامیڈی شو میں بیٹھے بھارتی حاضرین نے شعیب اختر کو خوب داد دی ۔
ویڈیو دیکھئے