دبئی میں بچے کیساتھ نازیبا حرکات کے الزام میں پاکستانی ورکر گرفتار
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دبئی میں پاکستانی نوجوان کو 9سالہ بچے کیساتھ نازیبا حرکات کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ۔
”خلیج ٹائمز “ کے مطابق دبئی میں 9سالہ بچے کو گھر میں اکیلا دیکھ کر زبردستی گلے لگانے اور بوسہ لینے کے الزام پر 26سالہ پاکستانی ورکر پر مقدمہ درج ہو گیا ۔واقعہ 19مارچ کے روز پیش آیا تھا جس کے بعد جیبل علی پولیس سٹیشن میں درخواست دائر کی گئی تھی ۔ملزم کو 27مارچ کے روز گرفتار کیا گیا جس نے سی آئی ڈی اور پبلک پراسیکیوشن انویسٹی گیشن کے دوران اعتراف جرم کیا تھا ۔
اداکارہ ریما دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں
بچے کے فلپائنی والد نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے بیٹے نے بتایا کہ ”ملزم نے دروازے پر دستک دی اور اندر آکر پانی والے گیلن کو دیکھنے کا کہااور پھر اچانک بچے کو جکڑ کر ہونٹو ں سے چومنا شروع کردیا “۔ ملزم نے بچے کو پشت سے گلے بھی لگایا ۔