”پارٹی نے 4 سال لاوارث چھوڑے رکھا ، اب کیوں نہ سیاسی وارث تلاش کروں“ ، فردوس عاشق اعوان نے منظور وٹو کے سامنے شکایات کے امبار لگا دیے

”پارٹی نے 4 سال لاوارث چھوڑے رکھا ، اب کیوں نہ سیاسی وارث تلاش کروں“ ، فردوس ...
”پارٹی نے 4 سال لاوارث چھوڑے رکھا ، اب کیوں نہ سیاسی وارث تلاش کروں“ ، فردوس عاشق اعوان نے منظور وٹو کے سامنے شکایات کے امبار لگا دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی ناراض کارکنوں کو منانے کیلئے سرگرم ہو گئی ، منظور وٹو اور قیوم سومرو نے فردوس عاشق اعوان سے رابطہ کر لیا جس کے بعد فردوس عاشق اعوان نے انکے سامنے شکایات کے امبار لگا دیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق منظور وٹو اور قیوم سرمرو نے سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کو پارٹی قیادت سے اختلافات ختم کرنے اور پارٹی میں رہنے کیلئے منانے کی کوشش کی مگر انہوں نے اپنے تحفظات اور شکایات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ پارٹی نے کسی اجلاس میں بلایا نہ کبھی حال پوچھا اب یاد کیسے آگئی؟
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پارٹی نے چار سال تک لاوارث چھوڑے رکھا ، اب کیوں نہ سیاسی وارث تلاش کروں ؟
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب کا ایک سیاسی گینگ میرے خلاف کام کر رہا ہے ، غیروں کو میری اہمیت کا اندازہ ہے مگر اپنوں کو نہیں ۔

مزید :

لاہور -