سندھیلیانوالی، 55سالہ دولہے کو دیکھ کر 13 سالہ دلہن کا شادی کرنے سے انکار

سندھیلیانوالی، 55سالہ دولہے کو دیکھ کر 13 سالہ دلہن کا شادی کرنے سے انکار
سندھیلیانوالی، 55سالہ دولہے کو دیکھ کر 13 سالہ دلہن کا شادی کرنے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوبہ ٹیک سنگھ  (این این آئی) سندھیلیانوالی 751 بھٹیاں والا میں دولہے کو دیکھ کر دلہن نے شادی کرنے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چک 751 بھٹیاں والا پیر محل سے بارات آئی تو اس برادری کے رواج کے مطابق دولہا دلہن شادی والے دن ہی ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں، جب دلہن کو 55 سالہ دولہا دکھایا گیا تو اس نے شادی کرنے سے انکار کردیا اور ساتھ ہی رونا شروع ہوگئی۔ بارات والوں نے رات گئے تک انتظار کیا 15 پر کال کردی جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جہاں پر لڑکی سے بیان لیا گیا تو اس نے پولیس کے سامنے بھی شادی کرنے سے انکار کردیا جبکہ نکاح خواں نے پہلے ہی نکاح پڑھانے سے انکار کردیا کیونکہ دلہن کی عمر 13 سال تھی۔

’شادی کی خواہش لئے جب ودلہا پنڈال میں پہنچا تو ایک لڑکی درجنوں مردوں کے ساتھ آئی اور۔۔۔‘ایسا واقعہ کہ سب کی آنکھیں کھل جائیں

ذرائع کے مطابق دولہا پہلے ہی دو شادیاں کرچکا ہے اور اس کے بچے بھی ہیں اور اپنی پہلی بیویوں کو طلاق دئیے بنا ہی تیسری شادی کرنے پہنچ گیا تھا۔ باراتیوں کو برادری کے فیصلے کے مطابق کاروں کا کرایہ دے کر واپس بھیج دیا گیا۔