رمضان کی آمد، منافع خوروں نے بھارت سے خراب لیموں منگوالئے
لاہور (ویب ڈیسک) ماہ رمضان کی آمد آمد، انڈیا سے ناقص اور گلے سڑے لیموں منگوالئے گئے، شہریوں کو لوٹنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی کسانوں کا حق بھی مارا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چند تاجروں نے انڈیا کے تاجروں اور ایجنٹوں سے مل کر انتہائی ناقص اور گلا سڑا لیموں کشمیر کے راستے سے منگوانا شروع کردیا ہے۔
روزنامہ خبریں کے مطابق گزشتہ روز تقریباً 8 سے 10 ٹرک لیموں لاہور کی منڈی میں لائے گئے ہیں اور 25 کلو کا تھیلا 2000 فی بیگ کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے، یہاں اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ یہ گلا سڑا لیموں انڈیا سے پاکستان کیسے پہنچ گیا اگر کشمیر کے راستے سبزی یہاں لیموں پاکستان آتا ہے تو کیا بارڈ پر اور راستے میں چیک کرنے والا کوئی نہیں، اگر چیک کرنے والا کوئی ادارہ ہے تو یہ گلا سڑا لیموں کیسے لاہور پہنچ گیا اس ناقص لیموں کے پاکستان لانے سے جہاں قیمتی زر مبادلہ ضائع ہوا ہے وہاں شہریوں کی صحت کو خطرے میں ڈالنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے کسانوں کا حق بھی مارا گیا ہے۔