فلمسٹار میرا پر عکسبند 18 لاکھ روپے لاگت کے گانے کا ڈیٹا ضائع ہوگیا
لاہور(یوا ین پی )اداکارہ میراپر عکسبند ہونے والے فلم شورشراباکے18 لاکھ روپے لاگت کے آئٹم سانگ کاڈیٹاضائع ہوگیا۔بتایاگیاہے کہ ان دنوں فلم کی پوسٹ پروڈکشن جاری ہے۔ایڈیٹنگ کے دوران جب آئٹم سانگ کی فوٹیج تلاش کی گئی تووہ غائب تھی جس پرفلمسازکوشدیدپریشانی کاسامناہے۔مذکورہ گیت لاہورکے مختلف مقامات پرپانچ روز میں فلمبند ہواتھااوراس پر18لاکھ روپے لاگت آئی تھی۔
اس سلسلے میں فلمسازکاکہناتھاکہ فلم کی تمام شوٹنگ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے مطابق ہوئی ہے۔ فلم کے نغمات بھارتی کوریوگرافرریشماں خان نے کرائے تھے۔یہ معلوم نہیں ہوسکاکہ کس کی غلطی کی وجہ سے ڈیٹاضائع ہواہے۔بہت تلاش کرنے کے باوجوداس کی فوٹیج نہیں مل سکی۔
سٹریٹ فائٹرکی ان کہی داستان، آخری قسط
فلم کی نمائش عیدالفطرکے موقع پرکی جائے گی۔لہذااب اسے دوبارہ ایکسپوزکرناپڑے گاتاہم ابھی فیصلہ نہیں کیاگیاکہ ریشماں خان کوبھارت سے دوبارہ بلایاجائے یاکسی پاکستانی کوریوگرافرکی خدمات حاصل کی جائیں۔اداکارہ میراکاکہناتھاکہ ڈیٹاضائع ہونے پربہت افسوس ہوا۔میں نے آئٹم سانگ بہت لگن اورمحنت کے ساتھ پکچرائزکرایاتھا۔