بل بتوڑ ی کے کردار سے شہر ت پانیوالی اداکارہ نصرت آرا چلنے پھرنے سے قاصر ہوگئیں
لاہور(یو این پی)اداکارہ نصرت آرا المشہوربل بتوڑی کی طبیعت خراب ہونے پر سی ایم ایچ ہسپتال میں انکاچیک اپ کرایاگیا۔
بتایاگیاہے کہ گزشتہ روزنصرت آرا کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی جس کے باعث انہیں ہسپتال لے جایاگیا۔ڈاکٹرنے چیک اپ کے بعد بتایاکہ اب و ہ چل پھرنہیں سکیں گی بلکہ جب تک وہ حیات ہیں اسی طرح وہیل چیئرپرہی رہیں گی۔ڈاکٹرنے اداکارہ کومشورہ دیاہے کہ وہیل چیئر کے ساتھ ہی اپنی معمول کی زندگی کوسیٹ کرلیں۔بتایاگیاہے کہ نصرت آراکی صحت اب بہترہے۔