رپورٹر نے لائیو پروگرام میں خاتون کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کر دی کہ موقع پر ہی تھپڑ پڑ گیا
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی نشریاتی ادارے کے رپورٹر کو لائیو پروگرام کے دوران خاتون نے اس وقت تھپڑ رسید کر دیا جب اس نے خاتون کو کیمرے کے سامنے سے دور کرنے کیلئے اس کے سینے پر ہاتھ رکھ کر دھکیل دیا ۔
”ایکسپریس ٹریبیون“ کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کا رپورٹر سڑک کنارے لائیو پروگرام کررہا تھا جس دوران ایک خاتون بھی بیچ میں آگئی۔
اداکارہ ریما لاگو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں
رپورٹر بین براﺅن شہر بریڈ فورڈ میں سڑک کنارے کھڑے ہو کر ادارے کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایڈیٹر کا انٹرویو کر رہا تھا کہ اس دوران ایک خاتون چلتی ہوئی کیمرے کے سامنے ان دونوں کے درمیان آکر تعریفیں کرنے لگی جس پر رپورٹر نے اسے دور ہٹانے کیلئے سینے پر ہاتھ رکھ کر دھکیل دیا تو خاتون نے جاتے ہوئے اسے بازو پر مکا رسید کر دیا ۔
واقعے کے فوری بعد رپورٹر بین براﺅن نے تنقید کا جواب دینے کے لیے ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے جواب دیا کہ جو بھی ہوا وہ غیر ارادی طور پر ہوا ۔