سعودی حکومت نے ’سعودی ملٹری انڈسٹریز ‘ کے نام سے نئی کمپنی بنانے کا فیصلہ کرلیا
ریاض ( آن لائن) سعودی حکومت نے ’سعودی ملٹری انڈسٹریز‘ کے نام سے ایک نئی کمپنی قائم کرنے کا فیصلہ کر لےا ہے جو ملک میں فوجی مصنوعات کی تیاری کے لیے آزادانہ طور پر کام کرسکے گی۔
سٹریٹ فائٹرکی ان کہی داستان، آخری قسط
سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی مصنوعات کی تیاری کے لیے نئی کمپنی مملکت کے ’ویژن 2030 ‘ کا حصہ ہے۔ ملٹری انڈسٹری کمپنی کے قیام سے سعودی عرب فوجی سازو سامان کی تیاری اور عالمی معیار کے مطابق فوجی اشیاءبنانے میں خود کفیل ہوسکے گا۔پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی جانب سے دیگر محکموں کے ساتھ مل کر نئی فوجی انڈسٹری کمپنی کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔ کمپنی کے قیام کے لیے ضروری تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ’ویژن 2030‘ پر عمل درآمد کرتے ہوئے سعودی ملٹری انڈسٹری کو اگلے چند برسوں کے دوران فوجی سازو سامان تیار کرنے والی 25 بین الاقوامی کمپنیوں میں شامل کرنا ہے۔ سعودی عرب پہلے بھی فوجی سامان کی تیاری میں اہم شریک رہا ہے مگر اب مقامی سطح پر فوجی صنعت کے فروغ کے ذریعے مملکت کو دنیا میں ایک نیا مقام دلانا ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ ملٹری انڈسٹری کمپنی عسکری مصنوعات کی تیاری کے لیے کام کرنے والی بڑی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی اور بڑے بڑے منصبوں میں حصہ لے گی۔ سعودی عرب میں فوجی صنعت کے فروغ سے درآمدات وبرآمدات میں اضافہ اور بیرون ملک سے مملکت میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔