”آپ اونچا بولیں گے تو مائیک نہیں دو گا ،میں آپ کو اٹھوا کر باہر پھینکوا دوں گا“:سردار ایاز صادق کی رکن اسمبلی شاہ جی گل آفریدی کو وارننگ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا اور اس موقع پر فاٹا کے پارلیمانی لیڈرشاہ جی گل آفریدی کو بولنے کی اجازت نہ ملنے پر ہنگامہ برپا ہوگیا اور ایاز صادق نے رکن اسمبلی کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ”آپ اونچا بولیں گے تو مائیک نہیں دو گا اورمیں آپ کو اٹھوا کر باہر پھینکوا دوں گا“۔
سٹریٹ فائٹرکی ان کہی داستان، آخری قسط
تفصیلات کے مطابق آج ہونیوالے قومی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی دیکھی گئی اور فاٹا کے پارلیمانی لیڈر شاہ جی گل آفریدی اور سپیکر کے درمیان مکالمہ ہوا جس میں سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ شاہ جی گل آپ کسی ممبر کو رائے دینے سے نہیں روک سکتے،آفریدی صاحب آپ ایوان کا ماحول کیوں خراب کررہے ہیں؟آپ اونچا بولیں گے تو مائیک نہیں دو ں گا ۔
اجلاس کے دوران بنا مائیک بولنے پر سپیکر نے پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کو روکتے ہوئے کہا کہ آپ کو وارننگ دیتا ہوں کہ بیٹھ جائیں جبکہ سپیکر نے اسمبلی کا ماحول بہتر کرنے کے لئے غلام احمد بلور سے مدد مانگتے ہوئے کہا کہ بلور صاحب آپ بولیں اور ایوان کا ماحول بہتر کریں۔اے این پی کے رہنما حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ بہتر طریقہ یہی ہے کہ بل لائیں اور بحث کریں۔