ٹی 20کرکٹ کا وہ کھلاڑی جو سکول فیس نہ ہونے کی وجہ سے پڑھ نہ سکا اور کچرہ اٹھایا کرتا تھا، یہ باہمت کھلاڑی کون ہے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
جمیکا(ڈیلی پاکستان آن لائن) کہاجاتاہے کہ قسمت محنت سے بدلی جاسکتی ہے اور یہ بات کئی لوگوں کیلئے بالکل درست دکھائی دیتی ہے اور ایسا ہی ایک نام ٹی 20کرکٹ کا دمکتاستارہ اور جمیکا کے رہائشی ویسٹ انڈین کرکٹرکرس گیل ہیں جو غریب گھرانے میں پیدا ہوئے اور اب شہرت کی بلندیوں پر ہیں،کرکٹ کی دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں اور اچھی خاصی کمائی بھی کی ۔
سوئنگ کے سلطان ، وسیم اکرم کی زندگی کی وہ باتیں جو شاید آپ کو معلوم نہیں، پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
چھکوں کی مشین اور میچ کے دوران ہمیشہ چہرے پر مسکراہٹ رکھنے والے کرس گیل غریب خاندان کے ہاں پیدا ہوئے اوربچپن انتہائی مشکلات میں گزارا، حتیٰ کہ اس کے والدین کی استطاعت اتنی بھی نہیں تھی کہ سکول کی فیس اداکرسکیں، کرس گیل نے اپنی تعلیم کا سلسلہ ختم کیا اور بچپن میں ہی گھرکے اخراجات پورے کرنے کے لیے سڑکوں سے خالی بوتلیں اور دیگر کچرہ اٹھانا شروع کردیا تھا۔ کئی دفعہ ایک وقت کے کھانے کے لیے چوری بھی کی ۔ کرس گیل کا آج بھی یہ خیال ہے کہ اگر وہ کرکٹ ٹیم میں جگہ نہ بناپاتے تو آج بھی سڑکوں پر اپنی زندگی بسر کررہے ہوتے ۔