صباءقمر کو فلم میں سائن کیا تو اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ وہ پاکستانی ہیں:ہدایتکار ساکت چوہدری
ممبئی (آن لائن)ویسے تو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کافی متاثر ہوئی تاہم بولی وڈ کے چند ایسے فلم ساز بھی ہیں جنہیں اب بھی اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اداکار کا تعلق کس ملک سے ہے۔
سٹریٹ فائٹرکی ان کہی داستان، آخری قسط
پاکستانی اداکارہ صبا قمر فلم ’ہندی میڈیم‘ کے ساتھ بولی وڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں، اس حوالے سے ہدایت کار ساکت چوہدری نے اسکرول اِن کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب انہوں نے صبا قمر کو فلم میں کاسٹ کیا تو انہیں اس بات سے فرق نہیں پڑا تھا کہ وہ پاکستانی ہیں۔
ہدایت کار کے مطابق ’2016 میں فلم کی شوٹنگ کے آخری دنوں کے دوران پاکستانی فنکاروں سے ہندوستان چھوڑنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، کیوں کہ ہماری فلم چھوٹی ہے تو ہمیں اس بات سے فرق نہیں پڑا، ہم تب تک صبا قمر کی اداکاری کے تمام حصوں کی شوٹنگ مکمل کرچکے تھے، کچھ وقت گزرا اور پاکستانی اداکاروں پر پابندی کا شور بھی کم ہوگیا، اس لیے فلم کی ریلیز کے قریب اب کوئی صبا قمر کو ٹارگٹ نہیں کر رہا‘۔
فلم ’ہندی میڈیم‘ کی کہانی ایسے والدین کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بیٹی کو ایک اچھے اسکول میں داخلہ دلانے کی خاطر جدوجہد کرتے ہیں۔فلم رواں ماہ 19 تاریخ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔