پی ٹی آئی نے شیخ رشید کے خلاف بینر لگادئیے، رابطہ کرنے پر عمران نے اتروادئیے
راولپنڈی (ویب ڈیسک) عمران خان کے قریبی سیاسی دوست عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے راولپنڈی کے دو حلقوں پر الیکشن لڑنے کےا علان پر تحریک انصاف کے شیخ رشید کی مخالفت کرنے والے دھڑے نے اہم شاہراہوں، گلی کوچوں میں مخالفت پر مبنی بینرز اور سٹیمرز آویزاں کردئیے جس کے فوری بعد شیخ رشید احمد نے عمران خان سے رابطہ کرکے آگاہ کیا۔ جس پر پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے ایکشن لیتے ہوئے فوری طور پر بینرز وسٹیمرز اتاردئیے۔