فلم شور شرابہ کیلئے شوٹ میرا کے گانے کی ویڈیو چوری
لاہور (ویب ڈیسک) ادکارہ میرا کا گانا چوری ہوگیا، تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا کا سہیل خان کی نئی فلم ”شور شرابہ“ میں شامل گانا چوری ہوگیا، گانے کو لاہور کے مقامی فارم ہاﺅس میں عکسبند کیا گیا تھا جس میں معروف بھارتی ڈانس ڈائریکٹر ریشماں خان نے کوریو گرافی کی تھی۔ ادکارہ میرا گانا چوری ہونے پر افسردہ ہوگئیں، ان کا فلم میں ایک ہی گانا شامل کیا گیا تھا جس کی ویڈیو چوری ہوچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق گانے کی پروڈکشن پر لاکھوں روپے خرچ ہوئے تھے فلم کے پروڈیوسر سہیل خان کے مطابق اگر گانے کی ویڈیو نہ ملی تو اس کو دوبارہ عکسبند کیا جائے گا۔