حکومت نے دبئی میں ڈسپوزایبل موبائل چارجرز پر پابند ی لگا دی

حکومت نے دبئی میں ڈسپوزایبل موبائل چارجرز پر پابند ی لگا دی
حکومت نے دبئی میں ڈسپوزایبل موبائل چارجرز پر پابند ی لگا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے دبئی میں لوگوں کی صحت اور تحفظ کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے ڈسپوزایبل موبائل چارجرز پر پابندی لگا دی گئی ۔

”خلیج ٹائمز“ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے دبئی میں ایک مرتبہ استعمال کیلئے خریدے جانے والے موبائل چارجرز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ۔ دبئی میونسپلٹی کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر حسین ناصر نے اس خاص قسم کے موبائل چارجرز کی فروخت کے حوالے سے فتویٰ جاری کر دیا ۔

بھارتی اداکارہ ریما لاگو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں

ان خاص قسم کے موبائل چارجرز کو صرف ایک مرتبہ فون چارج کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے جس کے بعد صارفین انہیں ضائع کر دیتے ہیں تاہم اس قسم کے چارجرز کے بڑھتے ہوئے استعمال سے لوگوں کی صحت اور ماحولیاتی مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں جس کے باعث ان پر پابندی کے حوالے سے فتویٰ جاری کیا گیا ہے۔

دبئی میں بچے کیساتھ نازیبا حرکات کے الزام میں پاکستانی ورکر گرفتار

ہیلتھ و سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر انجینئر سلمان نے کہا کہ یہ فیصلہ چارجرز کے استعمال سے ماحول پر خطرناک اثرات کے حوالے سے لیا گیا ہے جس کی تصدیق میونسپلٹی نے بھی کی تھی ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -