بھارت کے وزیر ماحولیات انتقال کر گئے

بھارت کے وزیر ماحولیات انتقال کر گئے
بھارت کے وزیر ماحولیات انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت کے  وزیر ماحولیات انتقال کر گئے ۔وزیر کا تعلق بھارتیہ جنتا پارٹی سے تھا اور نریندر مودی کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے۔

”پاکستان ٹوڈے “ کے مطابق غیر شادی شدہ بھارتی وزیر ماحولیات انیل مادھوو 60سال کی عمر میں نئی دہلی میں انتقال کر گئے ۔انہیں آج طبعیت میں ناسازی کے باعث آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر چند گھنٹوں بعد ہی انکا انتقال ہو گیا ۔

بریکنگ نیوز: عالمی عدالت نے کلبھوشن یادیو کیس کا تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیاتفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے بھی انیل مادھوو کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ذاتی نقصا ن قرار دیا ہے ۔انیل مادھوو غیر شادی شدہ تھے ۔
آج بھارتی اداکارہ ریما لاگو بھی دل کا دورہ پڑنے سے ہسپتال میں چل بسیں تھیں۔